Headlines
Loading...
سجدہ کی کتنی قسمیں ہیں نیز سجدہ تعظیمی کرنا کیسا ہے

سجدہ کی کتنی قسمیں ہیں نیز سجدہ تعظیمی کرنا کیسا ہے

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے اکرام اس مسلہء پر کہ سجدۂ تعظیمی کرنا کیسا ہے اور سجدہ کی۔ کتنی قسمیں ہیں اور قبر پر سجدہ کرنا کیسا ہے حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی


حافظ محمد سعید احمد گجرات

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوھاب 

اقسام سجدہ دو ہیں (١)سجدہ تحیت  یعنی کسی شخص یا کسی مزار وغیرہ کو تعظیم سجدہ کرنا ناجائز حرام ہے (اسکو سجدہ تعظیمی بھی کہتے ہیں)(٢)سجدہ عبادت یہ سجدہ غیراللہ کے لیۓ کفر ہے علامہ مفتی احمد یار خاں نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتےہیں سجدہ دو طرح کا ہوتا ہے سجدہ تحیت اور سجدہ عبادت سجدہ تحیت تو کسی کو ملاقات کے وقت سجدہ کرنا اور سجدہ عبادت کسی کو خدا یا خدا کی طرح جان کرنا سجدہ عبادت غیر اللہ کو کرنا شرک ہے کسی نبی کے دین میں جائز نہ ہوا کیونکہ ہر نبی توحید لائے شرک کسی نے نہیں پھیلایا سجدہ تحیت زمانہ آدم علیہ السلام سے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے پاک تک جائز رہا فرشتوں نے حضرت آدم کو سجدہ (تعظیمی)کیا حضرت یعقوب علیہ السلام اور برادران حضرت یوسف نے یوسف علیہ السلام کو کیا تفسیر البیان پ ١٢ س ہودزیر آیت قِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ سورۃ ھود آیت ٤٤) میں حضرت ابو العالیہ سے ایک روایت نقل کی ہے کہ زمانہ نوح علیہ السلام میں شیطان نے توبہ کرنی چاہی تو حضرت نوح علیہ السلام کو من جانب اللہ حکم ہوا کہ شیطان سے کہو کہ حضرت آدم کی قبر کو سجدہ (تعظیمی) کرے شیطان بولاجب میں نے آدم علیہ السلام کو زندگی میں نہ کیا تو ان کی قبر کو کیا کروں گا پھر اسلام نے اس سجدہ تحیت کو حرام فرمادیا لہذا اگر کوئی مسلمان کسی آدمی کو سجدہ تحیت کرے تو گنہگار ہے مجرم ہے حرام کا مرتکب ہےمگر مشرک یا کافر نہیں جاء الحق صفحہ٣٦٩(ادبی دنیا مٹیا محل دھلی) خلاصہ کسی بھی بنی صحابی  ولی پیر  فقیر یا کسی معظم شخص یا مزارات وغیرہ کو سجدہ کرنا اگر بنیت عبادت ہے تب و کفر و شرک ہے اور اگر بنیت تعظیم ہے تو اشد حرام ہے اج کل جاہل صوفیوں میں یہ جہالت عام ہے ان کا کوٸی جاہل مرید آتا ہے اپنی پیشانی و ناک کو رگڑتاہے (معاذاللہ) اور اسکو قدم بوسی سے تعبیر کرتے ہیں حالانکہ وہ سجدہ ہی ہے جو حرام حرام حرام ہے سیدی اعلی حضرت قدس سرہ نے و دیگر فقہإ کرام نے بقدر رکوع غیراللہ کے سامنے جھکنے کو بھی ناجاٸز قرار دیا ہے 


واللہ اعلم باالصواب 


کتبہ عبیداللہ رضوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ