Headlines
Loading...
کیا روح نکل جانے سے آدمی ناپاک ہو جاتا ہے

کیا روح نکل جانے سے آدمی ناپاک ہو جاتا ہے

 



السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جو شخص انتقال کر جاتا ہے تو کیا وہ ناپاک ہو جاتا ہے یعنی کہ مردہ ناپاک ہو جاتا ہے کیا برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی


المستفتی محمد دانش رضوی جہان آباد یوپی


وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ


الجواب بعون الملک الوھاب


انسان کے جسم سے جب روح نکالی جاتی ہے تو وہ ناپاک ہو جاتا ہے مگر فقہاء کا اس میں اختلاف ہے بعض نجاست حقیقیہ کا اطلاق کرتے ہیں اور بعض نجاست حکمیہ کا اطلاق کرتے ہیں جیسا سیدی سرکار اعلی حضرت احمد رضا خان بریلوی رضی اللہ عنہ الطرس المعدل فی حدالماء المستعمل میں تحریر فرماتے ہیں کہ میت کے بارے میں علماء مختلف ہیں جمہور کے نزدیک موت نجاست حقیقہ ہے اس تقدیر پر تو وہ پانی کہ غسل میت میں صرف ہوا مائے مستعمل نہیں بلکہ ناپاک ہے اور بعض کے نزدیک نجاست حکمیہ ہے بحرالرائق وغیرہ میں اسی کو اصح کہا اس تقدیر پر وہ پانی بھی مائے مستعمل ہے ۔فتاویٰ رضویہ جلد دوم صفحہ ٤٥ مطبوعہ مرکز اہلسنت برکات رضا 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ حقیر محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ