Headlines
Loading...




 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ میں جب بھی سلائی مشین چلانا شروع کرتی ہوں یا سوچتی ہوں میرے ہاتھ میں دانا وغیرہ نکلنا شروع ہوجاتا ہے اور کئی مرتبہ ایسا ہوا میرے ساتھ ایک صاحب کا کہنا ہے کہ آپ کو کسی کی نظر لگی ہے اب جاننا یہ ہے کہ دوسروں کی نظر سے بچنے کے لئے کوئی نسخہ بتائیں جس کو میں عمل میں لا سکوں آپ حضرات کی بہت مہربانی ہوگی 


سائلہ رابعہ فاطمہ گھوسی

وعلیکم السلام و رحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب  

ممکن ہے کہ ہاتھ پیر میں دانے کا نکلنا نظر بد کی وجہ سے ہو کیونکہ نظر کا لگنا صحیح ہے ـ ا س سے بچنے کے لیے اول و آخر تین تین بار درود شریف اور یہ دعاء أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ پڑھ کر دم کر لیں ان شاءاللہ نظر بد سے محفوظ رہیں گی جیسا کہ حدیث شریف میں ہے عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ وَيَقُولُ:إِنَّ أَبَاكُمَا كَانَ يُعَوِّذُ بِهَا إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ، أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم امام حسن اور امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے لیے ان کلموں سے پناہ ڈھونڈتے تھے اور تمہارے دادا ابرہیم اسماعیل اور اسحاق کے لیے انہیں کلموں سے پناہ ڈھونڈا کرتے تھے وہ کلمے یہ ہے أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ(بخاری شریف کتاب احادیث الانبیاء حدیث نمبر42 لھذا آپ اس دعا کو یاد کر لیں اور مشین پر بیٹھنے سے پہلے اس کو پڑھ لیا کریں    

             

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب

 

کتبہ حقیر محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ