Headlines
Loading...
کیا پان کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھ سکتے ہیں

کیا پان کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھ سکتے ہیں


 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا پان کھانے سے پہلے کیا پڑھنا چاہیے نیز یہ کہ تسمیہ پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی۔


سائل ۔۔۔ ابوبکر مہاراشٹر

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب


امام اہلسنت سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں پان بلاشبہ جائز ہے اور زمانہ شیخ العالم حضرت فرید الدین گنج شکر و محبوب الٰہی علیہما الرضوان سے مسلمانوں میں بلا نکیر رائج ہےفتاوی رضویہ جلد 24 صفحہ 554 / رضا فاؤنڈیشن لاھور )اور اسی میں ایک جگہ ارشاد فرماتے ہیں کہ پان کھانا بیشک حلال ہے حضرت محبوب الٰہی نظام الحق و الدین رضی اللہ تعالٰی عنہ بلکہ ان سے پہلے اولیاء کرام نے اس کا استعمال فرمایا ہے حضرت امیر خسرو علیہ الرحمہ نے اس کی مدح فرمائی المربع سابق صفحہ 558 / رضا فاؤنڈیشن لاہور) مذکورہ بالا عبارت سے معلوم ہوا کہ کہ پان کھانا بلا شک وشبہ جائز ہے تو پان کھاتے وقت تسمیہ پڑھنا بھی جائز ہے بلکہ مستحب بھی ہے 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ۱۸ جمادی الثانی ۲٤٤١؁ ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ