السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اذان دینا فرض ہے یا واجب سنت یامستحب ہے؟برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی
المستفتی.. غلام غوث ایڈریس الھند
وعلیکم السلام ورحمت وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اذان دینا سنت موکدہ ہے اور اس کا حکم مثل واجب ہے. جیسا سرکار صدرالشریعہ بدرالطریقہ خلیفہ اعلی حضرت حضرت مفتی امجد علی اعظمی رضوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :فرض پنج گانہ کہ انھیں میں جمعہ بھی ہے جماعت مستحبہ کےساتھ مسجد میں وقت پر ادا کیے جائیں تو ان کے لئے اذان سنت موکدہ ہے اور اس کا حکم مثل واجب ہے کہ اگر اذان نہ کہی تو وہاں کے سب لوگ گنہگار ہونگے. (بحوالہ بہارشریعت ج1حصہ 3ص464)
واللہ و رسولہ اعلم باالصواب
کتبہ. اسیرشیخ اعظم ابوضیاغلام رسول مہرسعدی کٹیہاری 6رجب المرجب1442ھ بمطابق 19 فروری 2021بروزجمعہ
مثل واجب کا مطلب تفصیل سے بتاؤں
جواب دیںحذف کریںکیا بغیر اذان کے نماز نہیں ہوگی