Headlines
Loading...
ناپاکی کی حالت میں اقامت کہنا کیسا ہے

ناپاکی کی حالت میں اقامت کہنا کیسا ہے



 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلے کے بارے میں کہ اقامت کہنے والا بیوضو ہو یا جس پر غسل فرض ہو وہ اقامت کہے اور امام نماز پڑھائے تو نماز ہو جائے گی یا نہیں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں جزاک اللہ خیرا

المستفتی محمد عبد الرحمن 

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 


الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب 

صورت مذکورہ میں جنب و محدث کی اقامت مکروہ ھے کہہ دیا جائے تو اعادہ نہیں کیجائے گی جیساکہ حضــور صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی حکیم امجد علی اعظمی رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ جنب (وہ آدمی جسے جماع یا احتلام کی وجہ سے غُسل کی حاجت ہو) ومحدث کی اقامت مکروہ ہے، مگر اعادہ نہ کی جائےگی بخلاف اذان کہ جنب اذان کہے تو دوبارہ کہی جائے اس لئے کہ اذان کی تکرار مشروع(شریعت کے موافق جائز) ہے اور اقامت دوبار نہیں(درمختار) الدرالمختار کتاب الصلاۃ باب الاذان ج  ۲ ص ۷۵بہار شریعت حصہ سوم ج ۱ ص ۴۷۱  اذان کا بیان  مطبوعہ سنی دعوت اسلامی


واللہ و رسولہ اعلم باالصواب 


کتبـــــــہ فقیـر محمـد محبـوب عالم الامجـــــدیؔ آزاد نگر اہیرولی ضلع مہراجگنج یوپی الہند رابطہ نمبر 


✔️✔️الجواب صحیح والمجیب نجیح محمد مقصود عالم فرحت ضیائ خلیفئہ حضور تاج الشریعہ و محد ث کبیر وخادم فخر ازہر دارالافتاء وا لقضاء وسرپرست اعلی جماعت رضائے مصطفی برانچ ہاسپیٹ. وڈو. کمپلی کرناٹک الھند

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ