Headlines
Loading...

 


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎


فاسٸلوا اھل الذکر ان کنتم لاتعلمون کے تحت کیا فرماتے علماٸے کرام اس کتاب کے بارے میں کہ فضاٸلِ اعمال نامی کتاب کا پڑھنا اور اس پر عمل کرنا کیسا ھے ؟ اور ان کے مصنف کا تعلق کس جماعت سے ھے ؟ جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت کریں


المستفتی محمد کوثر رضا صدیقی اسمٰعیل ایڈمن آف گروپ یارسول اللہ ﷺ


وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎


الجواب بعون الملک الوہاب 


فضائل اعمال کتاب یہ تبلیغی جماعت کے ایک مولانا ہیں جن کا نام محمد زکریا ہے ظاہری طور پر ان تعلق تبلیغی جماعت سے تھا اور پس پردہ یہ دیوبندیوں کے ایجنٹ تھے اگرچہ یہ کتاب اعمال کی فضیلت پر مشتمل ہے لیکن ایسی کتابوں سےگریز وپرہیز چاہیے جو بد مذہبوں کی تحریر کردہ ہوں کیونکہ وہ کہیں نہ کہیں ایسا گوشہ یا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں جو ان کے نظریات کا آئینہ دار اور گمراہ کن ہوتا ہے جس کی گرفت اہل علم حضرات ہی کر پاتے ہیں جھلا اسے سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں لہذا ایسے مصنفین کی کتابوں سے بچنا ضروری ہےجن کے اعتقاد و نظریات اھل سنت کے خلاف ہوں اپنے علما {علما ٕ اھل سنت }نے فضائل اعمال پر بہت سی کتابیں تحریر فرمائی ہیں جیسا کہ فضائل اعمال پر اسی طرح کی ایک کتاب علامہ عالم فقری نے لکھی جس کو سنی فضائل اعمال کے نام سے جانا جاتا ہے جو اعمال کی فضیلت پر مشتمل ہے اسے پڑھا جائے اور پڑھ کر کے لوگوں کو سنایا جائے جس کے پڑھنے پڑھانے اور سنانے میں کوئی حرج نہیں کہ وہ فضاٸل و عمدہ پند و نصاٸح پر مشتمل ہے 


و اللہ اعلم تعالیٰ بالصواب 


کتبہ محمد ساجد چشتی شاہجہانپوری خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ