Headlines
Loading...
کیا حضرت اویس قرنی نے اپنے دندان شہید کر دیئے تھے

کیا حضرت اویس قرنی نے اپنے دندان شہید کر دیئے تھے



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

حضرت تمام ہی علماء کرام مفتیانِ عظام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ حضرت جب جنگ احد میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا دندان مبارک شہید ہوگیا جیسے ہو حضرت اویس قرنی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کو معلوم ہو تو آپ نے اپنے سب دانت شہید کرڈالے حضرت یہ صحیح ہے یا نہیں اگر صحیح نہیں ہے تو کچھ وضاحت فرمائیں اگر صحیح ہے تو حوالے کے ساتھ بتائیں 

المستفتی محمد ناظر حسین رضوی

و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مستفسرہ میں یہ رویت بالکل جھوٹ ہےجیسا کہ حضور شارح بخاری حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ یہ روایت بالکل جھوٹ اور افترا ہے کہ جب حضرت اویس قرنی نے یہ سنا کہ غزوئہ احد میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے دندان مبارک شہید ہوئے تھے تو انہوں نے اپنا سب دات توڑ ڈالا اور انہیں کھانے کے لئے کسی نے حلوہ پیش کیا (فتاویٰ شارح بخاری جلد دوم صفحہ 114)اوپر بیان کردہ حوالہ سے یہ بات ظاہر و باہر ہوگئی کہ جو یہ عوام میں مشہور ہے کہ حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے اپنے سارے دانت شہید کیے تھے یہ جھوٹ ہے اور اس سے بچنا چاہیے


واللہ ورسولہ اعلم باالصواب


کتبہ محمد عبداللہ قادری رضوی شہیدنگر بھکاری پٹی گونڈہ یوپی 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ