Headlines
Loading...
اگر تراویح میں پہلی رکعت میں قعدہ کرلینے پر سجدہ سہو نہ کرے

اگر تراویح میں پہلی رکعت میں قعدہ کرلینے پر سجدہ سہو نہ کرے


سوال

السلام علیکم 

 امید کرتا ہوں کہ آپ سبھی حضرات بخیر ہونگے 
 عرض یہ کرنا ہے کہ. اگر کسی نے تراویح کی نماز کی پہلی رکعت میں قعدہ کرلیا پھر لقمہ لینے کے بعد کھڑا ہوا. لیکن بعد میں سجدہ سہو نہیں کیا تو کیا اسکی. نماز ہوجائیگی 
۔مدلل جواب عنایت فرمائین. کرم ہوگا 

 العارض محمد کلیم اشرف. کٹیہار

   جواب

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم الله الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب

    صورت مسئولہ میں اگر امام تین مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہ کہنے کی مقدار تاخیر کرکے اٹھا تو سجدۂ واجب ہے ورنہ نہیں، اگر سجدۂ سہو واجب تھا تو سجدۂ سہو نہ کرنے کی صورت میں اعادہ واجب ہے
 " خلیفۂ حضور مفتئ اعظم ہند مفتی مجیب اشرف علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں 
امام بھول کر پہلی یا تیسری رکعت میں بیٹھ گیا اور مقتدیوں نے لقمہ دیا یا اس کو خود یاد آیا تو چاہیئے کہ دوبارہ تکبیر کہتا ہوا کھڑا ہو ل اگر اتنی دیر بیٹھ کر اٹھا جتنی دیر میں تین بار سُبْحَانَ اللّٰہ کہہ لیتا تو اس پر سجدہ سہو واجب ہے ورنہ نہیں

  (مسائل سجدہ سہو ص ۸٦) 

       واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

کتبہ 

فقیر محمد معصوم رضا نوری عفی عنہ
١٩ رمضان المبارک ١٤٤٢ ھجری

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ