5.04.2021

کیا سر پہ کوا بیٹھنے اور لوگوں کو اس کی خبر نہ دینے سے انسان مرجاتا ہے


سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
 علماء اکرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ جو دیہات میں کہتے ہیں لوگ کہ سر پے اگر کوا بیٹھ جائے تو لوگوں کو خبر کر دیں ورنہ مرجاےگا 
 اس غلط فہمی کا حضرت اصلاح فرمائیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں 

 المستفتی حافظ ابراہیم بنگال 

  جواب

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

‎ الجواب بعون الملک العزیز الوہاب

   کوا انسان سے غیر مانوس پرندہ ہے جو انسانوں کے قریب نہیں آتا ہاں اگر بالاتفاق کوا کسی کے قریب آ جاۓ اور اس کے سر پر بیٹھ جاۓ تو اس کے بیٹھ جانے سے اس {جس پربیٹھے} کی موت کا حکم لگانا کہ اب وہ مر جاۓ گا یہ محض جہالت ہے کہ موت و حیات یہ کوے کہ کسی کے سر پر بیٹھنے سے مشروط نہیں بلکہ جب جس کا وقت پورا ہو جاتا ہے جو رب کی جانب سے مقرر ہے اسے موت آ جاتی ہے اور موت و حیات اللہ رب العزت کے اختیار میں ہے 

 کما قال اللہ تعالی 

  واللہ یحی و یمیت واللہ بما تعملون بصیر 

اور اللہ جلاتا اور مارتا ہے اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے

   {کنزالایمان سورہ آل عمران آیت ١٥٦ }

 اسی آیت کے تحت حضرت علامہ مفتی سید نعیم الدین مراد آبادی رحمہ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں موت و حیات اسی کے اختیار میں وہ چاہے تو مسافر و غازی کو سلامت لائے اور محفوظ گھر میں بیٹھے ہوئے کو موت دے 

 {خزائن العرفان}

 لہذا موت کو کسی پرندے کے سر پر بیٹھنے سے مشروط کرنا یہ بے جا وجہالت اور محتاج دلیل ہے 

  واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

  کتبہ

محمد ساجد چشتی

شاہجہاں پوری خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

Whatsapp Button works on Mobile Device only