Headlines
Loading...
لفظ تو فارغ ہے سے طلاق کا وقوع ہو گا یا نہیں؟

لفظ تو فارغ ہے سے طلاق کا وقوع ہو گا یا نہیں؟


سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو 3 سے ذیادہ بار کہا تو فارغ ہے اور نیت بھی طلاق کی ہو اب طلاق ہوئی یا نہیں اگر طلاق ہوگئی تو پھر آگے کس طرح صلح ہوگی 
جواب عنایت فرمادیں
 جزاک اللہ خیرا
 المستفتی عبداللہ 

  جواب

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 بسم الله الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب 

 صورت مسئولہ میں طلاق مغلظہ واقع ہوگئی اب صلح کا ایک ہی راستہ ہے کہ بیوی عدت گزار کر کسی سے نکاح کرے پھر وہ طلاق دیدے یا انتقال کر جائے پھر بیوی عدت گزارے تب شوہر اول پھر اس سے نکاح کر سکتا ہے ورنہ نہیں

 اللہ عزوجل فرماتا ہے

     فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗؕ

    سورۃ البقرہ آیت ۲۳۰ 

  واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ

فقیر محمد معصوم رضا نوری

١٣شعبان المعظم ١٤٤٢ ھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ