Headlines
Loading...
"معلوم کر رہے تھے فرشتوں سے جبرئیل" اس شعر کا کیا حکم ہے

"معلوم کر رہے تھے فرشتوں سے جبرئیل" اس شعر کا کیا حکم ہے

Gumbade Ala Hazrat

سوال

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علما ءکرام اس شعر کے بارے میں کہ

  معلوم کر رہے تھے فر شتوں سے جبرئیل 
 کس کی زباں پہ نعت نبی تھی ابھی ابھی

 سائل تنویر حسین کٹیہاری

   جواب

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 

 الجواب بعون الملک العزیز الوہاب

   اللہ رب العزت کی ذات قدسیہ و انبیاء و ملاٸکہ کی طرف کسی بات کو منسوب کرنے کے لئے دلیل شرعی نقلی مطلوب اورشعر مذکور میں یہ چیز مفتود نیز ابھی ابھی جبریل کا فرشتوں سے پوچھنا محتاج دلیل
 ہاں بعض احادیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جہاں صالحین کا ذکر ہوتا ہے وہاں رحمتوں کا نزول ہوتا ہے یہ بات بھی ثابت ہے کہ ذکر خیر کی مجالس میں فرشتوں کا گروہ آتا ہے اور ذکر خیر سنتا ہے اور رب کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے لیکن خصوصا جبریل کی طرف اس بات کی نسبت کرنا کہ آپ فرشتوں سے پوچھ رہے تھے کہ نعت نبی ابھی ابھی کون پڑھ رہا تھا یہ قول منسوب الی جبریل بغیر دلیل ہے جس کا پتہ شاعر صاحب کو کیسے چلا ؟
 لہذا شاعر اس پر دلیل پیش کرے یا اپنے قول سے رجوع کرے ، دلیل پیش کر دے تو ٹھیک ورنہ اس قول سے رجوع کرے اور توبہ و استغفار کرے
 لہذا ایسے اشعار جو فساد معنی و نِسَبِِ غیر ثابتہ پر مشتمل ہوں ان کے پڑھنے و سننے سے بچنا ضروری ہے 

 ھذا ما ظھر لی و العلم بالحق عند اللہ تعالی

     واللہ ورسولہ اعلم بالصواب

  کتبہ

محمد ساجد چشتی شاہ جہاں پوری

خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ