Headlines
Loading...
کن کن جانوروں کو مارنے میں ثواب ہے؟؟؟

کن کن جانوروں کو مارنے میں ثواب ہے؟؟؟

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیافرماتے ہیں علماۓکرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کون کون سے جانوروں کو مارنا ثواب ہے ؟جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المستفتی مبارک علی خان

       جواب

چھپکلی وگرگٹ وغیرہ کو مارنا ثواب ہے اس کے علاوہ وہ جانور جو ایذا دیتے ہیں ان کو بھی مارنے کی تاکید آئی ہے اس کے علاوہ وہ جانور جن سے نہ کوئی نفع نہ نقصان ان کو مارنے کی اجازت نہیں البتہ وہ ایذا دینے لگے تو ان کو بھی مارنا ثواب ہے کیونکہ نبی کریمﷺکا فرمان ہے عن ابی ھریرۃ ان رسول ﷲﷺ قال من قتل وزغا فی اول ضربہ کتبت لہ مائۃ حسنۃ وفی الثانیۃ دون ذلک وفی الثالثۃ دون ذلک ترجمہ .... حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص گرگٹ یا چھپکلی کو پہلی ضرب میں مارے اس کے نامہ اعمال میں سونیکیاں لکھی جاتی ہیں اور دوسری تو اس سے کم اور تیسری میں تو اس س سے بھی کم

مشکوة المصابیح باب مایحل اکلہ ومایحرم ص٣٦١ (مجلس برکات مبارکپور)
اسکے علاوہ اوربھی جانور ہیں جن کو قتل کرنےکاحکم دیا گیا قَالَ عَبْدُ اللهِ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ لَا جُنَاحَ عَلَی مَنْ قَتَلَهُنَّ، فِي قَتْلِهِنَّ: الْغُرَابُ، وَالْحِدَأَةُ، وَالْعَقْرَبُ، وَالْفَأْرَةُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ." ترجمه:’’ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا پانچ جانور ایسے ہیں کہ ان کے قتل کرنے والے پر کوئی حرج نہیں کوا ،چیل ،بچھو ،چوہا ،باؤلا کتا‘‘۔

الصحیح المسلم جلداول ص ٢٨٢
ایک اور روایت میں ہے عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "خَمْسٌ فَوَاسِقُ، يُقْتَلْنَ فِي الْحِلِّ وَالْحَرَمِ: الْحَيَّةُ، وَالْغُرَابُ الْأَبْقَعُ، وَالْفَأْرَةُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ، وَالْحِدَأَةُ." (سنن ابن ماجه، كتاب المناسك، باب ما يقتل المحرم) ترجمہ:’’ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پانچ فاسق جانور ہیں ان کو حرم سے باہر اور حرم میں قتل کیا جائے گا سانپ، کوا،چوہا،باؤلا کتا،چیل

سنن ابن ماجہ کتاب المناسک باب مایقتل المحرم ص ٢٢٣ (مکتبہ تھانوی دیوبند)
اسکے علاوہ یہ روایات بخاری نساٸی ابوداٶ سب میں کثرت کے ساتھ موجود ہیں تبنیہ کوٸی جانور جو ایذا دیتاہو اسکو مارنے کاحکم ہے لیکن یہ بات ذہن نشیں ہوجاۓ کہ تڑپاکے مارناجاٸز نہیں مثلا اسکو قید کرکے بھوکا رکھنا یا اسکے عضو کاٹنا جتنی جلدی ہوسکے ماردیں واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی

مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ