عقائد
متفرق مسائل
متفرقات
اگرچہ ہوں کمینہ تیرا ہوں شاہ مدینہ مجھے سینے سے لگانا مدنی مدینے والے
سوال
السلامُ علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں
میں اگرچہ ہوں کمینہ تیرا ہوں شاہ مدینہ مجھے سینے سے لگانا مدنی مدینے والے اے اشعار پڑھنا کیسا ہے سلام میں۔
جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی سائل ارمان رضا بہرائچ شریف
جواب
الجواب بعون الملک الوھاب شرعا یہ اشعار پڑھنے میں کوٸی قباحت نہیں کیونکہ ایک غلام کا اپنے آقا و مولی معدن حدیث قرآں محبوب رحماں صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے رشتٸہ غلامی ایسا ہی ہونا چاہیۓ کیونکہ کاٸنات عالم میں ایک ہی بارگاہ عالیہ ہے جو ہر فرد کا مرکز و محور ہے یقينا مصطفی جان رحمت صلی اللہ علیہ و الہ وسلم دنیا و عقبی میں ہمارا آسرا ہیں لہذا ایسے اشعار پڑھنے لکھنے میں شرعا کوٸی حرج نہیں بلکہ اسلاف و اخلاف کے اشعار بھی اسی طرح کے ان کے دیوان میں درج ہیں
واللہ تعالی اعلم و صلی اللہ تعالی علی حبیبہ الف الف مرة و الہ و ازواجہ و اھلبیتہ و بارک وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــہ
احوج الناس الی شفاعة سید الانس والجان
مُحَمَّد قاسم القادری نعیمی اشرفی چشتی
غفرلہ اللہ القوی
خادم غوثیہ دار الافتا صدیقی مارکیٹ کاشی پور اتراکھنڈ
رابطہ 9927726506
مٶرخہ 11 شوال المکرم 1442 ھ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ