عقائد
متفرق مسائل
متفرقات
میں ان کا ہوں دیوانہ رب جن کا ہے شیدائی یہ شعر پڑھنا کیسا ہے؟
سوال
السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایک صاحب نے نعت پاک میں یہ شعر پڑھا
میں ان کا ہوں دیوانہ رب جن کا ھے شیدائی
کیا یہ مصرع درست ھے جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا
محمد احمد رضا نوری لیاقتی (بھائی جان)
16 رضا نگر اجین مدھیہ پردیش،
جواب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب
مذکورہ شعر کا پڑھنا جائز نہیں ، کہ اس معنیٰ میں سوء کا احتمال ہے
چنانچہ حضور شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو شیداۓ محمد کہنا جائز نہیں کہ اس معنیٰ میں سوء کا احتمال ہے شیدا کا معنی آشفتہ فریفتہ مجنون عشق میں ڈوبا ہوا عاشق ہے اللہ تعالیٰ ان تمام باتوں سے منزہ ہے " اھ
(فتاویٰ شارح بخاری جلد اول صفحہ ۱٤١) عقائد متعلقہ ذات وصفات الہی
لہٰذا ایسے اشعار پڑھنا ہرگز جائز نہیں اور جو پڑھے اس پر توبہ لازم ہے ۔
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ،
٦ شوال المکرم ۲٤٤١ ھجری
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ