
متفرق مسائل
نماز
نماز کا بیان
کیا وتر کی نماز میں سورہ اخلاص پڑھنا لازم ہے؟

سوال
السلام علیکم میرا سوال یہ ھیکہ وتر کی نماز میں سورہ اخلاص پڑھنا لازم ہے کیا
جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں
المستفتی : محمد عرفان رضا سیتامڑھی بہار
جواب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
وتر کی نماز میں سورہ اخلاص ہی پڑھنا لازم نہیں ہے، کوئی بھی ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیتیں پڑھ سکتے ہیں
اسی طرح ایک سوال کے جواب میں حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں:
کوئی قید نہیں اختیار ہے جو سورۃچاہے پڑھے یا چھوٹی آیتیں یا بڑی ایک آیت
( فتاویٰ رضویہ جلد ۷ صفحہ ٤٨۵ / رضا فاؤنڈیشن لاہور
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ،
۲٤ رمضان المبارک ۲٤٤١ ھجری
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ