عقائد
متفرق مسائل
متفرقات
سپرد خاک کیا گیا اس طرح کہنا کیسا ہے؟
سوال
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسلہ کے بارے میں ہمارے یہاں عالم دین کا انتقال ہوا کچھ لوگ کہتے ہیں عالم صاحب کو سپرد خاک کیا گیا اس طرح سپردخاک کہنا کیسا جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی حوالہ کے ساتھ
سائل شہاب الدین اشرفی راجستھان
جواب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
سپرد خاک کہنا جائز، ہے
کیونکہ سپرد خاک کامعنیٰ ہے مٹی کے حوالے کر دینا اس معاملے میں عالم صاحب کی کیا تخصیص ہر اس شخص کے لیے بولا جاسکتا ہے جس کو دفن کیا گیاہے
سپرد خاک کہنے میں شرعاً عقلاً طبعاً کوئی کراہت نہیں ہے )
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ،
٦ شوال المکرم ۲٤٤١ ھجری
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ