Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع اس مسلے پر کہ ٹانکی کا پانی جو باتھروم میں جاتاہے اس نل کے پانی سے وضوء کرنا کیسا ہے جو نل باتھروم میں لگا ہوا ہے مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں المستفتی محمد مبارکہ حسین پٹنہ بہار

       جواب

ہمارے ہاں عموما جو ٹواٸلیٹ بناۓ جا رہے ہیں اس کے مطابق غسل خانہ اور ٹوائلیٹ ایک ساتھ بنائے جاتے ہیں یعنی ان کا داخلہ ایک ہوتا ہے لیکن ان کی جگہ یا مقام الگ الگ ہوتے ہیں لہذا غسل کرنے اور وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر وضو اور ٹواٸلیٹ الگ الگ ہوں اور دونوں کے نل یعنی ٹونٹی بھی الگ الگ ہوں تو ایسی حالت اسی نل یعنی ٹونٹی سے طیب الطبع شخص گھن محسوس کرتا ہے لہذا اسی ٹونٹی سے وضو کمال احتياط کے ساتھ کوٸی کرے تو ہو جاۓ گا مگر وہیں بیٹھ کر ٹواٸلیٹ کی ٹونٹی سے پلید طبعت والا ہی شخص وضو کر سکتا ہے لہذا بہرصورت احتراز ہی اولی ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبـــــــــــــــــــــــــــہ احوج الناس الی شفاعة سید الانس والجان مُحَمَّد قاسم القادری نعیمی اشرفی چشتی غفرلہ اللہ القوی

خادم غوثیہ دار الافتا صدیقی مارکیٹ کاشی پور اتراکھنڈ مٶرخہ 20 ذی القعدہ 1442 ھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ