Headlines
Loading...
دیور اور جیٹھ کے بیٹے سے نکاح کرنا کیسا ہے ؟

دیور اور جیٹھ کے بیٹے سے نکاح کرنا کیسا ہے ؟

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دیور اور جیٹھ کے بیٹے سے نکاح کرنا کیسا ہے ؟ جواب عنایت فرماٸیں سائلہ ام کلثوم رضویہ لکھنٶ

       جواب

دیور یا جیٹھ کے بیٹے سے نکاح کرنا شرعاً جائز ہے جب کہ اور وجہ مانع نکاح نہ ہو جیسا کہ حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ فرماتے ہیں چچی کے ساتھ نکاح ناجائز نہیں

(فتاوی مفتی اعظم ہند، جلد چہارم، صفحہ ۲۸۲ کتاب النکاح)
اور حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی الله عنہ فرماتے ہیں چچی کے ساتھ نکاح درست ہے۔ دلیل اس کی قول اللہ عزوجل ہے واحل لکم ماوراء ذلکم محرمات کے علاوہ عورتیں تمھارے لیے حلال کی گئی ہیں

(القرآن سورہ نساء آیت ۲٤)
حرام عورتوں کو شمار فرماکر ار شاد ہوا ان کے سوا عورتیں تمھارے لیے حلال ہیں، حرام عورتوں میں چچی کو نہ شمار فرمایا نہ شرح میں کہیں اس کی تحریم آئی تو ضرور وہ حلال عورتوں میں سے ہے

(فتاوی رضویہ جلد ۱۱ صفحہ ۳۳٤ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
خلاصہ چچی نا محرم ہیں اور ان سے پردہ بھی لازم ہے اور اگر ان کے شوہر انتقال کر جائیں یا انھیں طلاق دے دیں تو بعد انقضائے عدت ان سے نکاح جائز ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

29/7/2021/ بروز جمعرات

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ