Headlines
Loading...
نماز جنازہ کے لئے اذان کیوں نہیں دی جاتی

نماز جنازہ کے لئے اذان کیوں نہیں دی جاتی

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیافرماتے ہیں علماۓکرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ نماز جنازہ کے لئے آذان کیوں نہیں ضروری حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائں المستفتی محمد داؤد احمد اشرفی

       جواب

نماز جنازہ کے لئےاذان مشروع نہیں کیونکہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے ثابت نہیں نا ہی صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین سے ثابت ہے اس لیے نماز جنازہ کے لئے اذان ضروری نہیں فتاویٰ عالمگیری میں ہے ولیس لغیر الصلوات الخمس والجمعة نحو السنن والوتر والتطوعات والتراويح والعیدین أذان ولا إقامة کذا فی المحیط وکذا للمنظورة وصلاۃ الجنازة والإستسقاء والضحی والأفزاع ھکذا في التبیین کتاب الصلوہ باب الأذان الفصل اول جلد اول. پانچوں فرض نمازوں اور جمعہ کے سوا جو نمازیں ہیں جیسے سنتیں اور وتر اور نوافل اور تراویح اور عیدین ان کے لئے اذان اور اقامت نہیں یہ محیط میں لکھا ہے اور اسی طرح نذرکی نماز اور جنازہ کی نماز اور استسقا اور چاشت کی نماز اور حوادث کی نمازوں کے لئے اذان اور اقامت نہیں یہ تبیین میں لکھا ہے

فتاوی عالمگیری جلد اول کتاب الصلاۃ باب الاذان مترجم ص۲۶۰
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبه محمد عسجد رضا نظامی پورنوی عفی عنہ

پرنیہ بہار الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ