
نماز کا بیان
شوقیہ طور پر فوٹو کھنچوانے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا

سوال
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں کہ امام اگر فوٹو کھینچواتا ھو تو اس کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟ اور جو عوام فوٹو کھینچواتی ہے ان کی نماز اس امام کے پیچھے ہوگی یا نہیں۔ جواب عنایت فرماۓ
المستفتی محمد نافع اسمٰعیلی مغل سراۓ ممبر آف 2️⃣گروپ یارسول اللہﷺ گروپ
جواب
دور حاضر میں تصاویر کا کھینچنا یا کھچوانا دو طرح سے ہے ایک جائز ہے اور ناجاٸز
وقت ضرورت جاٸز ہے مثلا ادھار کارڈ ، پاس پورڈ ، زمین بینامہ اور ان تمام ضروریات کے وقت جو زندگی کیلئے ضروری ہیں تو علماء کرام نے اس کی اجازت دی ہے یعنی کوئی شرعی کوٸی مواخذہ نہیں
ہاں فیشنی طور پر مثلا کسی پالر میں یا سیلفی جیسا کہ عام طور پر راج ہے تو یہ ناجائز ہے تو اگر امام اس طریقے پر سیلفی فوٹو وغیرہ کھچواتا ہے تو فاسق معلن ہے لہذا فاسق معلن کے اقتدإ میں نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے
حدیث شریف میں ہے
عن عبد الله قال سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول إن أشد الناس عذابا عند الله يوم القيامة المصورون
حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالی کے نزدیک سب سے زیادہ عذاب ان لوگوں کو دیا جائے گا جو جاندار کی تصویر بناتے ہیں
ایک اور روایت میں ہے
وَعَن ابْنِ عَبَّاسٍ رضي اللَّه عنْهُمَا قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّه ﷺ يَقُولُ: مَنْ صَوَّرَ صُورةً فِي الدُّنْيَا كُلِّفَ أنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَيْسَ بِنَافخٍ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص تصویر بنائے گا تو اللہ تعالی بلیقین اسے عذاب دے گا یہاں تک کہ وہ اپنی بنائی ہوئی تصویر میں جان ڈال دے اور یہ حقیقت ہے کہ وہ اس میں بھی جان نہیں ڈال سکے گا(اور جب نہیں ڈال سکے گا تو اس پر عذاب ہوتا رہے گا)
الصحیح البخاری ، المجلد الثانی ، باب التصاویر ، ص ٨٨٠ مجلس برکات مبارکپور)
خلاصہ کلام یہ ہے کہ ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ہاں اگر امام مسجد صدق دل سے توبہ کرلے اور آئندہ اس گناہ سے باز رہے تو بلاشبہ اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی
مدرسہ دارالعلوم ارقم میر گنج بریلی شریف الھند
موبائل یا کیمرے سے لئے گئے عکس کو تصویر کے حکم میں شامل کیا گیا،، اور کیسے ؟؟
جواب دیںحذف کریں