Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص قر صرف بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر جانور کو ذبح کردے تو کیا قربانی ہو جائےگی؟ جواب ضرور عنایت فرمائیں المستفتی محمد اصغر علی ممبراں ممبئی

       جواب

ذبح کے وقت اللہ کا نام لینا ضروری ہے۔ بغیر اس کے جانور حلال نہ ہوگا۔ بسم اللہ اللہ اکبر کہنا مستحب ہے۔ لہذا اگر کوئی صرف اتنا ہی کہہ کر ذبح کرتا ہے تو جانور حلال ہے۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے ومنھا التسمية حالة الذکاة عندنا أی إسم کان سواء قرن بالإسم الصفة بأن قال الله اکبر، أعظم، الله أجل الله الرحمن الله الرحیم ونحو ذلك أو لم یقرن بأن قال الله أو الرحمن أو الرحیم أو غیر ذلك

(فتاویٰ عالمگیری کتاب الذبائح ج ٥ ص ٣٥٣ / مطبوعہ : دار الکتب العلمیہ: بیروت ) بہار شریعت ج ۳ ح ۱۵ ص ۳۱۴
پر ہے : تنہا نام ہی ذکر کرے یا نام کے ساتھ صفت بھی ذکر کرے دونوں صورتوں میں جانور حلال ہو جاتا ہے مثلاً ﷲ اکبر،ﷲ اعظم،ﷲ اجل،ﷲ الرحمن،ﷲ الرحیم، یا صرف ﷲ یا الرحمن یا الرحیم کہے اسی طرح سُبْحَانَ اللّٰہ یا الحمد ﷲ یا لآالٰہ الاﷲ پڑھنے سے بھی حلال ہو جائے گا۔ﷲ عزوجل کا نام عربی کے سوا دوسری زبان میں لیا جب بھی حلال ہوجائے گا واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد اشفاق عطاری نیپال

۲۷ جون ۲۰۲۱ عیسوی بروز اتوار

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ