نماز کا بیان
شک کی بنا پر سجدہ سہو کیا تو غیر مسبوق کی نماز ہوئی یا نہیں
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ اگر امام شک کی بنیاد پر سجدہ سہو کر لیا تو جو غیر مسبوق ہیں انکی نماز ہوگئی لیکن جو مسبوق ہیں ان کی نماز نہ ہوئی کیا وجہ ہے جو مسبوق کی نماز نہ ہوئی
مدلل جواب عنایت فرمائیں
فقط والسلام
رئیس احمد سبحانی بستوی یوپی
جواب
مسبوق کی نماز اس لئے نہیں ہوئ کہ سجدہ سہو کے سلام کے بعد امام کے ساتھ نماز میں شریک ہونے سے نماز نہیں ہوگی " حضور اشرف الفقہا مفتی مجیب اشرف قادری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں "کسی امام کو سہو نہیں ہوا تھا مگر بھول کر اس نے سجدہ سہو کرلیا تو امام اور ان مقتدیوں کی نماز ہوگئ جو شروع سے امام کے ساتھ رہے یا سجدہ سہو کے سلام پھیرنے سے پہلے شریک ہوئے مگر ان لوگوں کی نماز نہیں ہوگی جو سجدہ سہو کا سلام پھیرنے کے بعد امام کے ساتھ نماز میں شریک ہوئے خواہ یہ شرکت سجدہ میں ہو یا اس کے بعد قعدہ میں ہو بہر صورت ان کو نماز لوٹانی پڑے گی "اھ
(فتاویٰ رضویہ شریف ج 3 ص 365 ) مسائل سجدہ سہو ص 85 )
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ