Headlines
Loading...
غیر مقلدین کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا؟؟؟

غیر مقلدین کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا؟؟؟

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا نام نہاد اہلِ حدیث(غیر مقلدین) کے پیچھے یعنی ان کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟ جواب مرحمت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔ والسلام: محمد محفوظ الرحمٰن حسینی آندھرا پردیش( ہند)

       جواب

اہل حدیث یعنی غیر مقلدین اپنے عقائد باطلہ فاسدہ ضالہ کے سبب بد مذہب بد دین بدعتی گمراہ اور گمراہ گر ہیں ایسے اشخاص کے پیچھے نماز پڑھنا بلا شک شبہ و لاریب ناجائز و باطل ہے علامة الزمان حضرت العلام السید احمد بن اسماعیل الطحطاوی المصری قدس سرہ النورانی تحریر فرماتے ہیں وھذہ الطائفۃ الناجیۃ قد اجتمعت الیوم فی مذاھب اربعۃ وھم الحنفیون والمالکیون والشافعیون والحنبلیون رحمھم اﷲ تعالٰی ومن کان خارجاعن ھذہ الاربعۃ فی ھذاالزمان فھو من اھل البدعۃ والنار یعنی نجات پانے والا گروہ اب چار مذاہب میں مجتمع ہے حنفی، مالکی، شافعی ، حنبلی اﷲ تعالٰی ان سب پر رحم فرمائے اس زمانے میں ان چاروں سے باہر ہونے والا شخص بدعتی جہنمی ہے

(حاشیہ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الذبائخ المجلد الرابع الصفحة 153 مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت )
امام ابن ھمام علامہ کمال الدین مُحَمَّد بن عبد الوھاب الحنفی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ان الصلوة خلف اھل الھوا ٕ لا تجوز یقينا بدعی و بد مذھب کے پیھچے نماز پڑھنا جاٸز نہیں

(فتح القدیر مع الکفایة علی الھدایة شرح بدایة المبتدی کتاب الصلوة باب الامامة المجلد الاول الصفحة 360 مطبوعہ زکریا بکڈپو سہارنپور)
الحاصل غیر مقلدین کے پیچھے کوٸی بھی نماز نہیں ہو سکتی لہذا ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا باطل و ناجائز ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبـــــــــــــــــــــــــــہ احوج الناس الی شفاعة سید الانس والجان مُحَمَّد قاسم القادری نعیمی اشرفی چشتی غفرلہ اللہ القوی

خادم غوثیہ دار الافتا صدیقی مارکیٹ کاشی پور اتراکھنڈ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ