اذان واقامت
حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پہلے اذان کس نے پڑھی؟
سوال
کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پہلے کس نے اذان پڑھی قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا
المستفتی محمد دانش رضوی
جواب
نماز کے لیے پہلی اذان سب سے پہلے کس نے پڑھا اس مسئلے پر حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمتہ اللہ علیہ بحوالہ تحریر فرماتے ہیں رب فرماتا ہے
وَاَذٰنٌ مِّنَ اللہِ وَرَسُوۡلِہٖٓ "اورفرماتاہے "فَاَذَّنَ مُؤَذِّنٌۢ بَیۡنَہُمْ
شریعت میں خاص الفاظ سے نماز کی اطلاع کا نام اذان ہے۔سب سے پہلی اذان ہے جبریل امین نے معراج کی رات بیت المقدس میں دی جب حضور نے سارے نبیوں کونماز پڑھائی
مراۃالمناجیح جلد اول 602
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
فقیــر مـحـمّـد عـبــداللہ قـادری رضـوی
شہید نگر بھـکاری پـٹی گـونـڈہ یـوپی الھــند
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ