Headlines
Loading...
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی تاریخ وصال کیا ہے

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی تاریخ وصال کیا ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا تاریخ وصال کون سی ہے 1 محرم الحرام یا پھر 26 ذی الحجہ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی فقط والسلام المستفتی محمد صدام جھارکھنڈ

       جواب

حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا وصال 26ذی الحجہ بروز منگل سنہ23ھ کو زخمی ہوکر یکم محرم سنہ24ھ بروز اتوار کو وصال فرماکر مدفون ہوۓ۔ اور ایک روایت میں ہے کہ آپ چھ ذی الحجہ بروز بدھ کو زخمی ہوئے تھے۔ اور تیسرا قول یہ ہے کہ27ذی الحجہ سنہ 23ھ کو زخمی ہوئے اور یکم محرم سنہ24ھ بروز ہفتہ کو وصال فرماکر مدفون ہوۓ

(بحوالہ اسلامی حیرت انگیز معلومات صفحہ 357)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ