سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے کہ اعلٰیحضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کسی کو مرید کیا تھا یا نہیں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں کرم و نوازش ہوگی
محمد امن رضا کولکاتا
جواب
سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں
شرع مطہر کسی وقت کسی سوال کے جواب سے عاجز نہیں
لیکن یہ بھی
حدیث شــریف میں ہے
نھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن نفل المسائل
رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے بے ضرورت مسائل پوچھنے سے منع فرمایا
(فتاویٰ رضویہ ج 5 ص 344
رضا فاؤنڈیشن لاہور)
اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کو بے شمار مشائخ عظام سے خلافت واجازت حاصل ہے جس میں سر فہرست نام سید آل رسول مارہروی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہے اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے بے شمار مریدین و متوسلین اس روئے زمین پر تھے لیکن اپنی زندگی گزار کر سب اپنے مالک حقیقی سے جاملے کیونکہ خود اعلیٰ حضرت کو وصال کئے ہوئے تقریباً 103 سال ہوگئے حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے اپنے وقت کےایک عظیم القدر پیرکامل تھے جن کے مریدوں کی فہرست میں عظیم فقیہ بے مثال ادیب اور اپنے وقت جید علماء بھی شامل ہیں مثلاً حضورصدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ امجد علی اعظمی مصنف بہار شریعت رحمۃ اللہ علیہ جیسی شخصیت اور مداح الحبیب علامہ محمد جمیل الرحمٰن قادری رضوی علیہ الرحمہ بھی حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے ہی مریدوخلیفہ ہیں مداح الحبیب نے اپنے مرشد پر بہت ہی ناز کیا ہے جو ان کے اشعار سے بھی ظاہر ہیں۔
کردیا تیرالقب مرشد نے مداح الحبیب
کرجمیل قادری مدحت رسول اللہ کی
ہے جمیل قادری پر فضل اللہ ورسول
تیرا مرشد حضرت احمد رضا خاں کردیا
لیکن اب بھی بتایا جاتا ہے کہ اعلیٰ حضرت کے ایک مرید پاکستان میں ہیں جن کی عمر 125 بعض لوگ 132 سال بتاتے ہیں الغرض ابھی وہ باحیات ہیں
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱۸ محرم الحرام ۱٤٤٣ ھجری بروز شنبہ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ