Headlines
Loading...
کچھ حدیث کو حدیث کچھ کو حدیث قدسی کیوں کہتے ہیں

کچھ حدیث کو حدیث کچھ کو حدیث قدسی کیوں کہتے ہیں

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہر حدیث کو حدیث اور کچھ حدیث کو حدیث قدسی کیو ں کہتے ہیں با تفصیل جواب عنایت فرمائے اور یہ بتائں حدیث اور حدیث قدسی میں کیا فرق ہے سائل محمد آصف اعظم گڑھ یو پی

       جواب

فقط حدیث اسے کہتے ہیں جس کے مضمون اور الفاظ دونوں اللہ کے رسول صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے ہوں اور حدیث قدسی اسے کہتے ہیں جس کے مضمون خدائے وحدۂ لاشریک کے ہوں اور الفاظ رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہوں ، اور قرآن جس کے مضمون اور الفاظ دونوں خدائے وحدہ لاشریک کے ہوں قرآن ‌فقط وحی کے ذریعہ حالت بیداری میں حضور تک پہنچا لیکن حدیث قدسی خواب والہام کے ذریعہ بھی حاصل ہوسکتے ہیں صاحب تفسیر نعیمی حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ حدیثِ قدسی خواب اِلہام سے بھی حاصل ہوسکتی ہے، قرآن بیداری ہی میں آئے گا ۔ نیز قرآن کے لفظ بھی رب کے ہیں؛ حدیث کا مضمون رب کا ، الفاظ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد اول صفحہ 57 / ایمان کا بیان (مطبوعہ اسلامک پبلیکیشنز) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱۸/ ذی الحجہ ۱٤٤٣ ھجری بروز شنبہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ