Headlines
Loading...
ہاتھوں میں پینٹ لگا ہو تو وضو غسل کا حکم

ہاتھوں میں پینٹ لگا ہو تو وضو غسل کا حکم

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آئیل پینٹ کا کام کرنے کے بعد پینٹ کے کچھ چھٹیں اعضاء وضو و غسل پر احتیاط کے باوجود باقی رہ جائیں اور وضو و غسل کے بعد نظر آئیں تو وضو یا غسل ہو گا یا نہیں سائل انصاری نظام الدین ساکن۔ بھیونڈی مہاراشٹر

       جواب

صورت مسؤلہ میں وضوء یا غسل ہو جائیگا ہاں بعد معلوم ہونے کے جدا کرنا اور اس جگہ کو دھونا ضروری ہے پہلے جو نماز پڑھی ہوگئی علامہ صدرالشریعہ دس سرہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں پکانے والے کے ناخن میں آٹا، لکھنے والے کے ناخن وغیرہ پر سیاہی کا جرم، عام لوگوں کے لیے مکّھی مچھر کی بیٹ اگر لگی ہو تو غُسل ہو جائیگا۔ ہاں بعد معلوم ہونے کے جدا کرنا اور اس جگہ کو دھونا ضروری ہے پہلے جو نماز پڑھی ہوگئی

(بہار شریعت جلد حصہ 2صفحہ322) ایسا ہی فتاوی رضویہ جلد 1صفحہ 455 پر ہےدرمختار کے حوالے سے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد اشفاق رضا امجدی

بہار الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ