Headlines
Loading...
کیا میت میں شامل ہونے سے تعویذ خراب ہو جاتی ہے

کیا میت میں شامل ہونے سے تعویذ خراب ہو جاتی ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  مفتی صاحب کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے۔ لوگوں میں یہ بات مشہور ہے کہ تعویذ پہن کر اس گھر کو نہیں جا سکتے جس گھر پر کسی کی میت ہوئی ہو یا بچہ پیدا ہوا اس کی شریعت میں کیا حقیقت ہے رہنمائی فرمائیں المستفتی محمد دانش رضوی بستا بالاسور اڈیشہ

       جواب

جس طرح کچھ وظائف جمالیہ ہوتے ہیں اور کچھ وظایف جلالیہ ہوتے ہیں اور ان دونوں کے کچھ متروکات بھی ہوتے ہیں جو کتب عملیات میں مذکور ہیں فارجعوا الیہا ان کنتم تریدون اسی طرح بعض تعویذات کے کچھ ممنوعات ہوتے ہیں جن سے پرہیز لازم و ضروری ہے کہ ان کے ارتکاب پر تعویذ بے اثر ہو جاتا ہے اس میں بیت میت کی کوئی تخصیص نہیں جو بھی اس کے ممنوعات ہیں ان کی پابندی ضروری ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہجہاں پوری

خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ