Headlines
Loading...
شوٹنگ اور میکپ کی کمائی حلال ہے یا نہیں

شوٹنگ اور میکپ کی کمائی حلال ہے یا نہیں

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین کہ زید فلم کی شوٹنگ(فوٹو ویڈیو) کرتا ہے۔۔اور خالد عورتوں کو میکپ کرتا ہے جو فلم میں کام کرتی ہیں ان دونوں کا پیسہ جائز ہے یا حرام بالتفصیل بیان فرما دیں۔۔ بینوا توجروا جزاك ربي أحسن الجزاء و أوفاه وأجزل الفضل و أسناه المستفتی: محمد انور خان رضوی علیمی پتہ شراوستی یوپی

       جواب

صورت مسئولہ میں زید اور خالد دونوں کی کمائی حرام ہے کہ ان دونوں کی نفس اجرت فعل حرام کے مقابل ہے جس کو فقہاء کرام نے حرام قرار دیا ہے جیسا کہ مرکز عقیدت سیدی سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں نفسِ اجرت کہ کسی فعل حرام کے مقابل نہ ہو حرام نہیں بحوالہ فتاویٰ مرکز تربیت افتاء ج ۲ ص ۳۶۱ مطبوعہ فقیہ ملت اکیڈمی اوجھاگنج اور یہاں نفس اجرت فعل حرام کے مقابل ہے جو حرام ہے لہذا ان دونوں کو چاہیے کہ ایسے کاموں سے بچیں اور توبہ و استغفار کریں اور آئندہ ایسے کاموں کے نہ کرنے کا عزم مصمم کریں واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

ابو عبد اللہ محمد ساجد چشتی شاہجہاں پوری

خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ