سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلے کے میں کہ اگر کسی نے مسجد تعمیر کی اور وہ فوت ہو گیا اب اس کے گھر والے کہتے ہیں کہ یہ مسجد ہماری ہے تو اس مسجد کا کیا حکم ہوگا
المستفتی ۔۔۔ غلام جابر حسین
جواب
مسجد اللہ ہی کےلیۓ ہے
خواہ کسی نے بھی تعمیر کی ہو اھل محلہ نے یا کسی ایک فرد نے مگر مسجد اللہ ہی کےلیۓ ہے اس کو اپنی ملکیت گرداننا قطعا مناسب نہیں جیسا کہ قرآن میں اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے
اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ
بے شک مساجد اللہ کے لیۓ ہیں یعنی اسکی ملک ہیں
سورہ جن آیت ١٧
ہاں اس میں کوئی شک نہیں کہ جو مساجد تعمیر کرواتے ہیں یا اس میں اپنی حیثیت کے مطابق حصہ لیتے ہیں ودیگر ضروریات کو پر کرنا و دیکھ بھال صفاٸی ستھراٸی وغیرہ کا خیال کرتے ہیں تو پروردگار عالم ان کو بہترین صلہ عطا فرمائےگا ان کے لئے جنت میں مکان بنائے گا
جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
من بنی مسجدا یذکراللہ عزوجل فیہ بنی اللہ لہ بیتا فی الجنة
سنن نساٸی ، المجلد الاول ، کتاب الصلوة ، ص ٨٠
(مکتبہ تھانوی دیوبند)
ھکذا فی صحیح البخاری ، المجلدالاوّل کتاب الصلوة ، ص ٦٤
(مجلس برکات مبارکپور)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی
خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ