Headlines
Loading...
کافر کے گھر میں رحمت کے فرشتے آتے ہیں یا نہیں

کافر کے گھر میں رحمت کے فرشتے آتے ہیں یا نہیں

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کافر کے گھر میں رحمت کے فرشتے آتے ہیں یا نہیں زید کہتا ہے کہ اگر آتے نہیں ہیں تو وہ کاروبار میں ترقی کیوں اتنا کرتے ہیں اور مسلمان نہیں ہوتے ہیں تو زید کا قول درست ہے یا نہیں مدلل جواب عنایت فرمائیں المستفی: محمد انور خان رضوی علیمی پتہ شراوستی یوپی

       جواب

رحمت کے فرشتے ہر مومن و کافر کے گھر آتے ہیں اور روزی پہونچاتے ہیں ہاں اس گھر میں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے ہیں جس گھر میں کتے یا تصویر ہو
جیسا کہ حدیث شریف میں ہے عن ابی طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لا دتخل الملائکۃ بیتا فیہ کلب و لا تصاویر: متفق علیہ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رحمت کے فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو مشکوۃ مترجم جلد دوم صفحہ ٣٦٠ اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ زید کا قول صحیح ہے اللہ تعالیٰ مومن و کافر سب کو روزی دیتا ہے اس لیے کہ رزاق اس کی صفت ہے رہی بات کافروں کا کاروبار میں ترقی کرنا تو اس لیے ہے کہ دنیا کافروں کے لیے جنت ہے اور مومنوں کے لیے قید خانہ ہے
جیسا کہ حدیث شریف میں ہے الدنیا سجن المومنین و جنۃ الکافر یعنی دنیا مومنوں کے لیے قید خانہ ہے اور کافروں کے لیے جنت

مسلم شریف جلد دوم صفحہ ٤٠٦
کافروں کو آخرت میں ان کے کفر کا بدلہ جہنم میں داخل کر کے دیا جائے گا واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد عمران قادری تنویری غفرلہ

بروز یک شنبہ اتوار

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ