Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مینا چڑیا کا گوشت کھانا کیسا ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی المستفتی ۔۔۔ محمد صغیر احمد نیپال

       جواب

مینا پرندہ حلال ہے یاد رکھیں پرندوں کے حلال یا حرام ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جو پرندے اپنے پنجوں سے شکار کرتے ہیں ان کا گوشت کھانا حرام ہے اور جو اپنے پنجوں سے شکار نہیں کرتے وہ حلال ہیں لہذا میناپرندہ حلال پرندوں میں شامل ہےاسلیۓاسکا کھانا حلال ہے فتاوی ھندیہ میں ہے اماالمستانس من السباع وھوالکلب والفھد السنورالاھلی فلایحل وکذلک المتوحش فمنھا المسمی بسباع الوحش والطیروھوکل ذی ناب من السباع وکل ذی مخلب من الطیر۔ ۔ ۔ ومالامخلب لھ من الطیروالمستانس منھ کالدجاج والبط و المتوحش کالحمام والفاختۃ والعصافیر والقبح ولکرکی والغراب الذی یاکل الحب والزرع و نحوھا حلال بالاجماع کذافی البدیع

المجلدالخامس ، صفحہ٣٥٧ (دارالکتب ، بیروت لبنان)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی

خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ