Headlines
Loading...
میت کو غسل سے پہلے کتنی بار دھونی دینی چاہئیے

میت کو غسل سے پہلے کتنی بار دھونی دینی چاہئیے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں میت کو غسل دینے سے پہلے جہاں پر غسل دینے کے لئے تخت وغیرہ بچھایا گیا ہے دھونی لیکر ،۵،یا،۷،یا،۹،یا،۱۱، مرتبہ پھرا لگا نا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں عین کرم ہوگا ، المستفتی محمد کمال اختر بہراٸچ شریف

       جواب

جی ہاں دھونی دینا افضل ہے سات مرتبہ تک اس سے زاٸد کی حاجت نہیں حضور صدر الشریعہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں ۔۔۔ جس چارپائی یا تخت یا تختہ پر نہلانے کا ارادہ ہو اس کو تین یا پانچ یا سات بار دھونی دیں یعنی جس میں وہ خوشبو سلگتی ہو اسے اتنی بار چارپاٸی وغیرہ کے گرد پھراٸیں
بہار شریعت ، حصہ ٤ ص ٧٣ (اسلامک پبلشر دھلی) فتاویٰ ھندیہ میں ہے کیفیتہ (ای غسل المیت) أن تدار المجمرة حوالی السریر إما مرة أو ثلاثا أو خمسا ولایزاد علیھا ھکذا فی التبیین و العینی شرح الکنز

المجلدالاول ، باب فی الجناٸز ، ص ١٧٣(دارالکتب العلمیة بیروت لبنات)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی

خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ