Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید مرغے کے گوشت کی دکان کیا ہے تو اگر کوئی مرغا مر جائے تو اسے غیر مسلم کو فروخت کر سکتا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی المستفتی محمد شبیر رضا نوری

       جواب

زید مرے ہوئے مرغے کو کافر کے ہاتھ فروخت کر سکتا ہے لیکن مسلمان کے ہاتھ فروخت کرنا حرام ہے جمیل نوری نستعلیق 👇
حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں عقد فاسد کے ذریعہ سے کافر حربی کا مال حاصل کرنا ممنوع نہیں یعنی جو عقد مابین دو مسلمان ممنوع ہے اگر حربی کے ساتھ کیا جائے تو منع نہیں مگر شرط یہ ہے کہ وہ عقد مسلم کے لیے مفید ہو مثلاً ایک روپیہ کے بدلے میں دو روپے خریدے یااُس کے ہاتھ مُردار کو بیچ ڈالا کہ اس طریقہ سے مسلمان کا روپیہ حاصل کرنا شرع کے خلاف اور حرام ہے اور کافر سے حاصل کرناجائز ہے حوالہ 👇 بہار شریعت جلد دوم حصہ یازدہم صفحہ ٧٧٥ واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد عمران قادری تنویری غفرلہ

بروز جمعہ مبارک

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ