Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پیارے نبی صل اللہ علیہ وسلم نے کتنی شادیاں کی برائے مہربانی تھوڑا سا وقت نکال جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی فقط والسلام المستفتی ڈاکٹر محمد کاصف رضا بہار الھند

       جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے تعداد میں ارباب سیر و اصحاب خبر اختلاف رکھتے ہیں اقوال مختلفہ میں سے گیارہ ازواج مطہرات متفق علیہ ہیں (مدرج النبوۃ جلد 02 صفحہ نمبر 796)
ازواج مطہرات میں سے قریشہ چھ ہیں (1)سیدتنا خدیجۃُ الکبریٰ (02)سیدتنا عائشہ صدیقہ (03)سیدتنا سَودَہ (4) سیدتنا حَفْصہ(5)سیدتنا اُمِّ حبیبہ (6)سیدتنا اُمِّ سَلمہ رضی اللہ عنہن)
اور عربیہ غیر قریشہ چار ہیں (01)سیدتنا زینب بنتِ جَحش (02)سیدتنا میمونہ(03) سیدتنازینب بنتِ خُز یمہ(04)حضرتِ جویریہ رضی اللہ عنہن اور ایک غیر عربیہ بنی اسرائیل سے وہ ہیں سیدتنا صَفِیّہ رضی اللہ تعالٰی عنہما (مدرج النبوۃ جلد 02 صفحہ نمبر 796)

(بحوالہ اسلامی حیرت انگیز معلومات صفحہ نمبر 338 مطبوعہ الھدٰی پبلیکیشنز نئی دہلی )
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ