Headlines
Loading...
وقت ہمبستری کراما کاتبین کہاں رہتے ہیں

وقت ہمبستری کراما کاتبین کہاں رہتے ہیں

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ شوہر اور بیوی جب ہمبستری کرتے ہیں تو اس وقت ہمبستری کرنے والے کے ساتھ فرشتے یعنی کراما کاتبین ان کے ساتھ موجود رہتے ہیں یا پھر نہیں مدلل و مفصل قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں سائلہ عتیق النساء رضویہ قادریہ اسمعیلی پتہ شراوستی یوپی

       جواب

جی ہاں یہ بات صحیح ہے کہ ہمبستری اور قضائے حاجت کے وقت کراما کاتبین دونوں فرشتے انسان سے جدا ہو جاتے ہیں
جیساکہ حضور صدر الافاضل فخر الاماثل الشاہ سید نعیم الدین مراد آبادی رحمۃ اللہ الباری تفسیر خزائن العرفان میں آیۃ کریمہ ما یلفظ من قول الا لدیہ رقیب عتید یعنی کوئی بات وہ زبان سے نہیں نکالتا کہ اس کے پاس ایک محافظ تیار نہ بیٹھا ہو " کے تحت فرماتے ہیں خواہ وہ کہیں ہو سوائے قضائے حاجت اور وقت جماع کے اس وقت یہ فرشتے آدمی کے پاس ہٹ جاتے ہیں مسئلہ : ان دونوں حالتوں میں آدمی کو بات کرنا جائز نہیں تاکہ اس کے لکھنے کے لئے فرشتوں کو اس حالت میں اس سے قریب ہونے کی تکلیف نہ ہو " اھ (پ:26/ع:15/آیت :17/ سورۂ ق) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد اسرار احمد نوری بریلوی

خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ ١٦ ستمبر بروز جمعہ مبارک ۲٠٢١

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ