نماز کا بیان
نماز میں دورد ابراہیم کی جگہ کوئی اور درود پڑھنا کیسا ہے
سوال
علمائے ذی وقار کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ "نماز میں دورد ابراہیم کی جگہ کوئی اور درود پڑھنا کیسا ہے؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں- عین نوازش ہوگی
سائل کا نام
المستفتی اعجاز احمد ساکی ناکہ ممبئی
جواب
جی پڑھ سکتے ہیں لیکن بہتر و افضل یہی ہے کہ درود ابرہیم حفظ کرے اور اسے ہی پڑھے
فتاوی رضویہ شریف ج ۶ ص ۱۸۲
پر ہے : سب درودوں سے افضل درود وہ ہے جو سب اعمال سے افضل یعنی نماز میں مقرر کیا گیا ہے درود شریف راہ چلتے بھی پڑھنے کی اجازت ہے۔
لہذا فرض، وِتْر اور سنّتِ مُؤکَّدہ کے قَعْدَۂ اَخِیرَہ میں جبکہ نوافِل اور سنّتِ غیر مُؤکَّدہ کے دونوں قَعدوں میں اَلتَّحِیَّات پڑھنے کے بعد دُرود شریف پڑھنا سنّت ہے۔البتہ دُرودِ ابراہیم پڑھنا افضل ہے، اگر کسی نے دُرودِ ابراہیم کی جگہ کوئی اور دُرودِ پاک پڑھا تو سنّت ادا ہوجائے گی اور نَماز بھی ہوجائے گی
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد اشفاق عطاری
نیپال بروز ہفتہ 11/10/2021
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ