Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن پاک کی جھوٹی قسم کھانا کیسا برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی فقط والسلام المستفتی ابوذر رضا کٹیہار بہار الھند

       جواب

اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں
حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی علیہ رحمہ فتاویٰ فیض الرسول میں تحریر فرماتے ہیں کہ قرآن کی قسم پہلے متعارف نہ تھی اس لئے شرعی نہ تھی جیساکہ صاحب ھدایہ نے اسکی تعلیل میں فرمایا لأنہ غیر متعارف لیکن اب اسکی قسم متعارف ہے اس لئے قرآن پاک کی قسم بھی جمہور کے نزدیک شرعی قسم ہے اور اس پر شرعی قسم کے احکام مرتب ہونگے عمدۃ الرعایہ
درمختار اور فتح القدیر میں ہے کہ لا یخفیٰ ان الحلف بالقرآن الاٰن متعارف فیکون یمینا اھ اور
فتاوی عالمگیری میں ہے کہ قال محمد رحمہ اللہ تعالیٰ فی الاصل لو قال والقرآن لا یکون یمینا ذکرہ مطلقا والمعنیٰ فیہ و ھو ان الحلف بہ لیس بمتعارف فصار کقولہ و علم اللہ و قد قیل ھٰذا فی زمانھم اما فی زماننا فیکون یمینا و بہ ناخذ و نامر و نعتقد و نعتمد و قال محمد بن مقاتل الرازی لو حلف بالقرآن یکون یمینا و بہ اخذ جمھور مشائخنا رحمھم اللہ تعالیٰ کذا فی المضمرات اھ اور
صدر الشریعہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ قرآن کی قسم کلام اللہ کی قسم ان الفاظ سے بھی قسم ہوجاتی ہے اھ

بحوالہ فتاوی فیض الرسول جلد02/صفحہ نمبر 333 شبیر برادرز اردو بازار لاہور
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ