محمد شفیق
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہندہ اور زید دونوں کے کچھ سالوں سے ناجائز تعلقات تھے اب ہندہ کی شادی بکر سے ہوگی ہے شادی کے ابھی چار یا پانچ مہینے ہوئے ہیں اور حمل ٹھہرا ہے ہندہ کے ڈاکٹر سے چیکپ کرویا ہے تو ڈاکٹر نے کہا کہ ایک ہی مہینے باقی ہے بچے کی پیدائش ہونے میں تو طلب امر یہ بچہ کس کا بکر کا ہوگا یا پھر دوسرے کا قرآن حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمایں سائل محمد انور خان رضوی علیمی پتہ شراوستی یوپی
جواب
پہلی بات تو آپ یہ ذہین نشی کر لیجئے کہ اگر چھ ماہ کے بعد ولادت ہوئی تو وہ ثابت النسب ہوگا اگر اِس سے کم کی مدت رہی تو نہیں کیونکہ حمل کی مدت کم ازکم چھ مہینہ ہے اور زیادہ سے زیادہ دو سال ہے جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ کسی عورت سے زنا کیا پھر اس سے نکاح کیا اور چھ مہینے یا زائد میں بچہ پیدا ہوا تو نسب ثابت ہے اور کم میں ہوا تو نہیں اگرچہ شوہر کہے کہ میرا بیٹا ہے
(بہار شریعت جلد دوم حصه ہشتم 8 صفحه 251 مطبوعہ مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی)
لہٰذا سوال سے بالکل واضح طور پر عیاں ہے کہ بچہ پانچ ماہ کا ہے اور پیدائش چھ ماہ میں یا پھر اس سے زائد میں ہوگی تو وہ بچہ ثابت النسب ہی مانا جائے یعنی کہ وہ بچہ بکر کا ہی مانا جائے گا
فقط والسلام
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی
خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند
Name nasb ke bare me Jana hi Jo apne nasb chng krte hi onke liye Kiya hokm hi
جواب دیںحذف کریں