سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا کسی ولی کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ غلطی کر سکتے ہیں ایسا کہنا کیسا برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی محمد صادق رضا اوجین ایم پی
جواب
ولی غلطی کرسکتے ہیں ایسا کہنے والے پر کوئی حکم نہیں لیکن ایسا نہیں کہنا چاہئے یہ الگ بات ہے کہ ولی سے غلطی نہیں ہوتی ہے اور ہو جائے تو محال بھی نہیں۔ اور اگر کوئی یہ کہے کہ ولی سے غلطی ہو ہی نہیں سکتی یعنی گناہ - تو ایسا شخص گمراہ ہے۔ کیونکہ معصوم صرف انبیاء کرام اور ملائکہ کے ساتھ خاص ہے ان کے علاؤہ کوئی معصوم نہیں۔ بہار شریعت میں ہے: عصمت نبی اور مَلَک کا خاصہ ہے، کہ نبی اور فرشتہ کے سوا کوئی معصوم نہیں۔ اماموں کو انبیا کی طرح معصوم سمجھنا گمراہی و بد دینی ہے۔ عصمتِ انبیا کے یہ معنیٰ ہیں کہ اُن کے لیے حفظِ الٰہی کا وعدہ ہولیا، جس کے سبب اُن سے صدورِ گناہ شرعاً محال ہے بخلاف ائمہ و اکابر اولیا، کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اُنھیں محفوظ رکھتا ہے، اُن سے گناہ ہوتا نہیں، مگر ہو تو شرعاً محال بھی نہیں
(بہار شریعت،ج1،ح1 ص39)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد اشفاق عطاری
نیپال الھند /بروز اتوار
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ