Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا ہم کسی کو یہ کہ سکتے ہیں کہ یہ پکا جنتی ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی المستفتی محمد رمضان علی الھند

       جواب

ان حضرات کے بارے میں تو کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ جن کو نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے دنیا میں ہی جنت کی خوشخبری دی خصوصاً عشرۂ مبشرہ ان کو بلاشبہ جنتی کہ سکتے ہیں سرکار اعلیٰ حضرت رضی الله عنہ فرماتے ہیں وہ دسوں جن کو جنت کا مژ دہ ملا اس مبارک جماعت پہ لاکھوں سلام عشرۂ مبشرہ کے علاوہ کو بھی جنتی کہہ سکتے ہیں جب کہ وہ علامات و اعمال جو قرآن و احادیث میں جنت میں لے جانے کے بیان کیے گئے اگر وہ اسباب و علامات و اعمال کسی بندۂ مومن میں پائے جاتے ہوں تو اس کو جنتی کہنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہجہاں پوری

خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ