Headlines
Loading...
عورت خود طلاق لے تو کیا مہر ادا کیا جائے گا یا نہیں

عورت خود طلاق لے تو کیا مہر ادا کیا جائے گا یا نہیں

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ اگر لڑکی خود طلاق لے رہی ہے تو کیا مہر ادا کیا جائے گا یا نہیں ___ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا المستفتی محمد حسان رضا اویسی فتح پور الھند

       جواب

صورت مسؤلہ میں اگر عورت خود طلاق لے رہی ہے چونکہ جب عورت خود طلاق لیگی تو یہ خلع ہے اور خلع کا معنی یہ ہیں کہ مال کے بدلے میں نکاح زائل کرنے کو خلع کہتے ہیں۔ خلع میں شرط ہے کہ عورت اسے قبول کرے اگر میاں بیوی میں نا اتفاقی رہتی ہو تو سب سے پہلے میاں بیوی کے گھروالے ان میں صلح صفائی کی کوشش کریں
جیسا کہ سورہ نساء آیت 35 میں ہے کہ مردو عورت دونوں کی طرف سے پنچ مقرر کیا جائے جو ان کے درمیان صلح صفائی کروادے لیکن اگر اس کے باوجود آپس میں نہ بنے اور یہ اندیشہ ہو کہ احکام شرعیہ کی پابندی نہ کرسکیں گے تو خلع میں کوئی مضائقہ نہیں اور جب خلع کر لیں تو طلاق بائن واقع ہو جائے گی اور جو مال طے کیا ہو عورت پر اُس کی ادائیگی لازم ہو جاتی ہے (ہدایہ، کتاب الطلاق، باب الخلع، ۱ / ۲۶۱)
اور بہار شریعت میں صحیح بخاری صحیح مسلم کے حوالے سے ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ثابت بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زوجہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کی کہ یا رسول اللہ (صل اللہ علیہ وسلم) ثابت بن قیس کے اخلاق ودین کی نسبت مجھے کچھ کلام نہیں (یعنی انکے اخلاق بھی اچھے ہیں اور دیندار بھی ہیں) مگر میں کفران نعمت کو میں پسند نہیں کرتی (یعنی بوجہ خوبصورت نہ ہونے کے میری طبیعت انکی طرف مائل نہیں) ارشاد فرمایا اس کا باغ (جو مہر میں تجھ کو دیا گیا ہے) تو واپس کردیگی؟ عرض کی ہاں-حضور صل اللہ علیہ وسلم نے ثابت بن قیس سے فرمایا باغ لے لو طلاق دے دو (صحیح بخاری کتاب الطلاق باب الخلع و کیف الطلاق فیہ الحدیث 5273)جلد 3 صفحہ نمبر 487)

بحوالہ بہار شریعت حصہ ہشتم (08) خلع کا بیان صفحہ نمبر 194 مجلس المدینہ العلیمہ
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

1 تبصرہ

  1. Best bets for soccer today - Sports Toto
    Today, 토토 사이트 코드 we're going to https://tricktactoe.com/ tell you a few key 1xbet 먹튀 to casino-roll.com checking into soccer betting apps. of the most popular soccer betting options and which ones หาเงินออนไลน์ will

    جواب دیںحذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ