Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ماہ صفر المظفر کے آخری. بدھ کی کیا حقیقت ہے نیز اس دن کو کچھ لوگ فاتحہ کرواتے ہیں جیسا کہ اسکا رواج پٹنہ میں کثرت سے ہے تو یہ فاتحہ. خاص کر. کنکے نام سے ہوتا ہے؟ محمد کلیم اشرف. پٹنہ. بہار

       جواب

آخری چہار شنبہ کی کوئی اصل نہیں جیسا کہ بہار شریعت میں ہے کہ ماہ صفر کا آخر چہار شنبہ ہندوستان میں بہت منایا جاتا ہے، لوگ اپنے کاروبار بند کردیتے ہیں سیر و تفریح و شکار کو جاتے ہیں پوریاں پکتی ہیں اور نہاتے دھوتے خوشیاں مناتے ہیں اور کہتے یہ ہیں کہ حضور اقدس صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے اس روز غسل صحت فرمایا تھا اور بیرون مدینۂ طیبہ سیر کے لیے تشریف لے گئے تھے۔ یہ سب باتیں بے اصل ہیں ، بلکہ ان دنوں میں حضور اکرم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مرض شدت کے ساتھ تھا، وہ باتیں خلاف واقع ہیں اور بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس روز بلائیں آتی ہیں اور طرح طرح کی باتیں بیان کی جاتی ہیں سب بے ثبوت ہیں (بحوالہ بہار شریعت حصہ شانزدہم صفحہ نمبر 662 مطبوعہ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی) اور فتاویٰ رضویہ شریف میں ہے کہ آخری چہار شنبہ کی کوئی اصل نہیں نہ اس دن صحت یابی حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا کوئی ثبوت بلکہمرض اقدس جس میں وفات مبارك ہوئی اس کی ابتداء اسی دن سے بتائی جاتی ہے اور ایك حدیثمرفوع میں آیا ہے کہ آخر اربعاء فی الشھر یوم نحس مستمر ترجمہ ماہ صفر کا آخری چہار شنبہ دائمی نحوست والا دن ہے (کنز العمال حدیث ۲۹۳۱ موسسۃ الرسالہ بیروت ۲/۱۱) اور مروی ہواکہ ابتدا ابتلائےسیدنا ایوب علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام اسی دن تھی اور اسے نحس سمجھ کر مٹھیکے برتن توڑدینا گناہ و اضاعت مال ہے۔بہر حال یہ سب باتیں بے اصل وبے معنی ہیں (فتاویٰ رضویہ جلد 23 صفحہ نمبر 273 مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) نوٹ رہی بات فاتحہ کی تو فاتحہ پورے سال کی جاتی ہے جب چاہے کسی بزرگ کے نام سے کر سکتے ہیں یا پھر اپنے مرحومین کے نام سے کر سکتے ہیں اس میں کوئی آخری بدھ کی کوئی تخصیص نہیں ہے فاتحہ جب چاہے جس کے نام چاہے کرے فقط والسلام واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ