Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس سوال میں کہ بغیر ٹوپی کے وضو کرنا کیسا نیز ٹوپی وغیرہ پہن کر وضو کرنا سنت ہے یا مستحب یے یا اور کچھ ہے بحوالہ جواب عنایت فرماۓ بہت مہربانی ہوگی المستفی محمد دلبر رضا کاٹھمانڈو

       جواب

اس میں کوٸی شک نہیں کہ ٹوپی لگانا سنت ہے مگر دوران وضوٕ سرپر لگانا سنت یا مستحب ہے ایسا میری نظروں سے نہیں گزرا میں علمإکرام کو بوقت وضوٕ ٹوپی میں بھی دیکھا اور ننگے سر بھی دیکھا ہے تو اس یہی پتہ چلتا ہے کہ ٹوپی پہن بھی سکتا ہے یا ننگے سر بھی وضوٕ کرسکتاہے کوٸی حرج نہیں لیکن سر پر اگر ٹوپی ہے تو دوران وضوٕ مسح کرتے وقت ٹوپی کسی بہتر جگہ رکھ دے میں نے اکثر دیکھا ہے کہ سر پر ٹوپی ہوتی ہے دوران مسح لوگ ٹوپی کو اپنے ہاتھ میں لے کر کے اسی طرح مسح کرلیتے ہیں تو اس صورت میں مسح مستحب طریقےکےخلاف ہوگا
بہارشریعت میں ہے مسحِ سر میں مستحب طریقہ یہ ہے کہ انگوٹھے اور کلمے کی انگلی کے سوا ایک ہاتھ کی باقی تین انگلیوں کا سرا دوسرے ہاتھ کی تینوں انگلیوں کے سرے سے ملائیں اور پیشانی کے بال یا کھال پر رکھ کر گدّی تک اس طرح لے جائے کہ ہتھیلیاں سرسے جدا رہیں وہاں سے ہتھیلیوں سے مسح کرتا واپس لائے حصہ ٢ ، وضوٕ کابیان ، ص٢٩٨ (مکتبہ مدینہ دھلی) اب ظاہر سی بات ٹوپی کو ہاتھ میں لےگا تو کچھ انگلیاں ٹوپی کے کپڑےسے چھپ جاٸیں گی جو بہتر نہیں

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی

خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ