کھانا پینا
اسٹرابیری پھل کھانا کیسا نیز کیا وہ جہنمی پھل ہے
سوال
کیا فرما تے ہیں وعلمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا اسلام میں اسٹرا بیری پھل کھانا حرام ہے اور کیا یہ جہنمی پھل ہے اس کی کیا حقیقت ہے وعلمائے کرام و مفتیان عظام سے توجہ کی پر خلوص گزارش ہے کرم فرمائیں آپ کی بہت مہربانی ہوگی
المستفی محمد انور خان رضوی علیمی اسمعیلی پتہ شراوستی یوپی
جواب
صورت مسئولہ میں اسٹرابیری پھل کھانا بالکل جائز ہے کیونکہ شرع نے جس چیز کو منع نہ کیا ہو وہ ہر چیز کھانے میں کوئی حرج نہیں اور جو یہ سمجھتے ہیں کہ اسٹرابیری پھل جہنمی پھل ہے تو اس بارے میں کہی بھی ذکر نہ ہوا کہ یہ جہنمی پھل ہے نہ حدیث میں نہ قرآن مجید میں تو اسکا کھانا بالکل درست ہے (کتب فقہ و فتاویٰ)
طب میں اسٹرابیری پھل کے کافی سارے فوائد بیان کئے گئے ہیں اسٹرابیری کے 9 فوائد درج ذیل ہیں
اِسٹابری کا استعمال امراضِ قلب اور شوگر (Diabetes) سے تَحَفُّظ دیتا ہے۔ اِسی وجہ سے طِبِّی ماہرین نےاِسے دِل کی صحت کے لئے بہترین پھلوں میں سے ایک پھل قرار دیا ہے ہائی بلڈ پریشر، خراب کولیسٹرول میں بھی مفید ہے اِسٹابری میں موجود ایک جُزْ Ellagic Acid اِنسداد ِ کینسر کی خصوصیت رکھتا ہے اور کینسر کے خَلْیُوں کی نَشْوْونَما کو روکتا ہے۔اِسٹابری کھانا گلے کے کینسر میں مفید ہے اِسٹابری آنکھوں کی بینائی کو تقویَّت بخشتی اور موتیا کے مرض سے نجات کا باعث ہے جسم کے دِفاعی نِظام کو مضبوط اور طاقتور بناتی ہے جس کی بَدولت امراض سے دفاع بھی مضبوط ہوتا ہے اِسٹابری قَبْض اور آنتوں کے ورم سے بچاتی ہے۔ اِسٹابری جِلد نرم و ملائم اور چہرہ تر و تازہ رکھتی اور عُمر بَڑھنے کے ساتھ جُھرّیاں پڑنے کے عمل کو کم کرتی ہے اِسٹابری جوڑوں کی سوجن اور وَزْن کنٹرول (Control) رکھتی ہے
(رسائلِ طب جلد 02 صفحہ نمبر 212 )
لہذا معلوم ہو گیا کہ اسٹرابیری پھل نا جہنمی پھل ہے اور نہ اسکی کھانے کی ممانعت آئی ہے فقط والسلام
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی
خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ