Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا غیبت زنا سے بھی زیادہ سخت ہے میں نے سنا ہے کہ غیبت زنا سے بھی زیادہ سخت کام ہے برائے مہربانی مجھے تصلی بخش جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام المستفی محمد وارث علی گیٹ نمبر 06 پتہ اندھیری ممبئی

       جواب

جی آپ نے بالکل درست سنا ہے کسی کی غیبت کرنا زنا کرنے سے بھی سخت ہے
جیسا کہ سیدی سرکار اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ رحمۃ والرضوان حدیث شریف کی روشنی میں تحریر فرماتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں ایاکم والغیبۃ فان الغیبۃ اشد من الزنا ان الرجل قد یزنی ویتوب ﷲ علیہ وان صاحب الغیبۃ لایغفر لہ حتی یغفرلہ صاحبہ،رواہ ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ وابو الشیخ فی التوبیخ عن جابر بن عبد ﷲ وابی یوسف الخدری رضی ﷲ تعالٰی عنہم غیبت سے بچو کہ غیبت زنا سے بھی زیادہ سخت ہے کبھی ایسا ہوتا ہے کہ زانی توبہ کرے تو ﷲ تعالٰی اس کی توبہ قبول فرمالیتا ہے اور غیبت کرنے والے کی بخشش ہی نہ ہوگی جب تےك وہ نہ بخشے جس کی غیبت کی تھی(اس کو ابن ابی الدنیا نے ذم الغیبۃ میں اور ابو الشیخ نے توبیخ میں جابر بن عبدﷲ اور ابوسعید خدری سے روایت کیا ﷲ تعالٰی ان سے راضی ہو

الغیبۃ والنمیمۃ رسالہ عن رسائل ابن ابیالدنیا باب الغیبۃ وذمہا حدیث۲۵ موسسۃ الکتب الثقافیۃ ۲ /۴۶
حوالہ (بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 128 رضا فاؤنڈیشن ) نوٹ معلوم ہوا کہ غیبت کرنا زنا سے بھی زیادہ سخت ترین ہے فقط والسلام واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ