Headlines
Loading...
٢٣/١٣/٣/ ان تاریخوں میں شادی کرنا کیسا

٢٣/١٣/٣/ ان تاریخوں میں شادی کرنا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماے اہلسنت اس بارے میں کہ جنتری میں درج ہوتاہے ہرماہ کے تاریخوں میں تین دن یادودن قمردرعقرب اور ان دنوں میں نکاح شادی یاکوئی اور اچھاکام کرنے سے گریز کیاجاتاہے اسکی حقیقت سے آشناء کیاجاۓ کیاواقعی قمردرعقرب کوئی نحوست سے حامل ہے یا پھر یہ غیر شرعی مدلل جواب دیکر شکریہ کاموقع عنایت فرمائیں المستفی محمد عبدالجلیل اشرفی دیناجپوری ممبر آف 1️⃣گروپ یارسول اللہ ﷺ

       جواب

جنتریوں میں کیا ہے اور کیا نہیں ہمیں اس سےکوٸی مطلب نہیں بس اتنا جان لیں کہ کہ سال بارہ مہینوں میں کسی بھی دن کسی یاتاریخ میں نکاح کرنا جاٸز ہے اکثر جگہوں پر یہ جہالت مشہور ہے کہ ۔ ٣ ، ١٣ ، ٢٣ ، اسی دوسری تاریخوں میں لوگ شادیاں کرنا برا جانتے ہیں یہ سراسر جہالت و حماقت و ایمان کی کمزوری ہے اور یہ سب غیرمسلموں میں راٸج ہے میں پوچھنا چاہوں گا وہ تواریخ جنکو برا جاناجاتا ہے اگر ان تواریخ میں بچہ پیدا ہو تو کیاوہ منحوس ہے ؟ یا ان میں کسی بزرگ مسلمان کا انتقال ہوجاۓ تو کیا اسکو منحوس گرداناجاۓ گا ؟ ہرگز نہیں مسلمان کا عقیدہ یہ ہے کہ اگر تمام فرشتے و دیگر مخلوقات اکٹھے ہو جائیں اس بات پر کہ دنیا میں کوئی ذرہ ہلا دیں یا اس کو ساکن کر دیں یا اس سے زیادہ اللہ کے ارادے اور طاقت و قوت کے بغیر تو یقینا اس سے عاجز ہوں گے اس پر قادر نہیں ہو پائیں گے جو رب نے چاہا ہوا اور جو اس نے نہیں چاہا نہیں ہوتا ہے
قرآن شریف میں ہے وَمَا تَشَاؤُونَ إِلاَّ أَن يَشَاء اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ اور تمهارے چاهے بھى كچھ نهيں هوسكتا جب تك كه الله نه چاهے جو تمام جهانوں كا رب هے

سورہ التکویر ، آیت ٢٩
تو اگر کسی بھی جنتری میں اگر اس طریقے کی خلاف شرع اقوال مرقوم ہیں تو خبردار خبردار بلکل یقین نہ کریں صرف اور صرف اللہ و رسول کے فرامین و دیگر بزرگادین و علمإ کرام کی باتوں ہی پر عمل کریں واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی

مقام خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ