Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیافرماتے ہیں علمإ کرام و مفتیان عظام اس مسٸلے میں کہ چھوٹے بچوں کے انتقال پر مٹی دینے کے بعد قبر میں جو پیاز رکھتے ہیں وہ پیاز رکھنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں المستفی محمد عبدالقادر کانپور یوپی

       جواب

یہ طریقہ سراسر غلط و جہالت پر مبنی ہے بلکہ کسی کی بھی قبر پر پیاز یا دیگر کوٸی سامان رکھنا گویا یہ رزق کو ضاٸع کرنا ہے اور اسکا شرع سے دور دور تک کوٸی رشتہ و تعلق نہیں بلکہ یہ ایک قسم کی بدعت ہے
حدیث شریف میں ہے عن عاٸشة رضی اللہ عنھا قالت قال رسول اللہﷺ من احدث فی امرنا ھذا مالیس منہ فھو رد
حضرت عاٸشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو ہمارے دین میں کوٸی ایسی بات نکالے جس کی اس میں اصل نہ ہو تو وہ مردود ہے مشکوٰة المصابیح ، باب الاعتصام ، ص٢٧ (مجلس برکات) ہاں اگر پیاز و دیگر سبزیاں و آٹا چاول وغیرہ میت کی جانب سے غربإ و مساکین وغیرہ کو تصدق کرنا یہ امر مستحسن ہے اور میت کےلیۓ باعث نجات و راحت ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی

مقام خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ